ڈاکٹر سید اقبال شاہ القادری اقلیتی کمیشن کے ممبر منتخب

مولانا آزاد کالج کے صدر شعبۂ فارسی ڈاکٹر سید محمد اقبال شاہ القادری کو حکومت مغربی بنگال نے ریاستی اقلیتی کمیشن کا ممبر نامزد کیا، جس پر علمی و سماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔
اسلام پور: ڈاکٹر سید محمد اقبال شاہ القادری صدر شعبۂ فارسی مولانا آزاد کالج، کولکاتا کو حکومت مغربی بنگال نے ریاستی اقلیتی کمیشن کا ممبر نامزد کیا ہے ۔ ڈاکٹر اقبال شاہ القادری کا تعلق بنگال کے مشہور صوفی خانوادہ سے ہے ۔ ان کے والد حضرت پروفیسر سید منال شاہ القادری علیہ الرحمۃ سال 1996 ء سے 1999 ء تک اقلیتی کمیشن کے چیئر مین رہے ہیں۔ ان کے ممبر منتخب ہونے پر آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ (شمالی بنگال و سیمانچل یونٹ) کے اراکین و عہدہ داران بالخصوص النور ٹائمز کے ایڈیٹر ان چیف مولانا محمد شہباز عالم چشتی مصباحی (ایچ او ڈی، شعبۂ عربی سیتل کوچی کالج، کوچ بہار و علاقائی صدر مذکورہ یونٹ)، ماسٹر موصوف سرور، ماسٹر اظہار انور (ہیڈ ماسٹر پاچھو رسیا ہائی سکول)، مولانا نعیم الدین اشرفی برچوندی، ڈاکٹر صادق الاسلام (چیئرمین انقلاب فاؤنڈیشن، اسلام پور) ، قاری رفیق باگ ڈوگرا، مولانا نثار احمد نثار دیناج پوری، صحافی حماد اشرفی، مولانا عباس علی اشرفی، مولانا احمد رضا اشرفی صدر سملیہ یونٹ، مولانا رضوان ہاشم خزانچی سملیہ یونٹ، مفتی منظر محسن پورنوی، مولانا ندیم اختر پاچھو رسیا، ماسٹر شاہ جہاں انور، ڈاکٹر تنویر ارشد، مفتی صابر رضا مصباحی پورنیہ، ماسٹر ظہور احمد اشرفی، مولانا شمیم اختر مصباحی (کلیئر شریف)، مولانا احمد علی قادری (دار جلنگ)، حافظ امتیاز ساغر پور، مولانا غلمان اشرفی بہادر گنج، ڈاکٹر فیضان کریم اسلام پور، صحافی فیضان اشرف، ایڈوکیٹ جناب اشفاق مالدہ نے انہیں مبارکبادی دی ہے۔ آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے بانی و قومی صدر حضرت اشرف ملت مولانا سید محمد اشرف میاں کچھوچھوی نے بھی یہ خبر سن کر کافی مسرتوں کا اظہار کیا ہے اور قادری صاحب کو تہ دل سے مبارکبادی دی ہے اور ساتھ ہی حکومت مغربی بنگال کے محکمۂ غیر روایتی و قابلِ تجدید ذرائع توانائی کے منسٹر جناب محمد غلام ربانی صاحب (ایم ایل اے گوال پوکھر) نے بھی انہیں مبارکبادی پیش کی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔