خبرنامہ

ورجینیا میں گجراتی پٹیل خاندان کے دو افراد کا قتل، بھارتی برادری میں تشویش

ورجینیا، امریکہ میں گجرات کے پٹیل خاندان کے باپ اور بیٹی کو ایک سیاہ فام شخص نے اسٹور میں گھس کر گولی مار دی، پولیس نے تحقیقات تیز کر دیں۔

ورجینیا، امریکہ۔ امریکہ کی ریاست ورجینیا کے ایکوماک کاؤنٹی میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا، جہاں گجرات کے مہساناضلع کے کانورا گاؤں سے تعلق رکھنے والے پٹیل خاندان کے دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ مقتولین میں 56 سالہ والد اور ان کی 24 سالہ بیٹی شامل ہیں، جنھیں ایک حملہ آور نے بے دردی سے گولی مار دی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ملزم جو کہ سیاہ فام شخص بتایا جا رہا ہے، رات کے وقت شراب خریدنے کے لیے متاثرہ خاندان کے اسٹور پر آیا۔ متوفی کے بھائی کے مطابق، ملزم نے پہلے خریداری کرنے کی کوشش کی، لیکن کسی نامعلوم وجہ سے بحث و تکرار ہوئی، جس کے بعد حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ نتیجتاً والد اور بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکہ میں بھارتی نژاد افراد پر حملوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پے در پے ایسے حملے بھارتی برادری کے لیے باعثِ تشویش بن گئے ہیں۔
پولیس نے معاملے کی فوری تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کی تلاش کے لیے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی مجرم کو گرفتار کر کے انصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔
یہ واقعہ امریکہ میں بھارتی برادری کی سلامتی پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں، بھارتی نژاد شہریوں کو نشانہ بنانے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے ان میں خوف و ہراس بڑھ رہا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر