خبرنامہ

بہار اسمبلی میں ہنگامہ، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا اپوزیشن پر سخت حملہ

بہار اسمبلی میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپوزیشن پر برس پڑے، خاص طور پر خواتین اراکین کو سخت جواب دیا۔ انہوں نے سابقہ آر جے ڈی حکومت پر خواتین کی تعلیم کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا اور اپنی حکومت کے کاموں کو سراہا۔

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج (7 مارچ) اسمبلی میں سخت غصے میں نظر آئے۔ انھوں نے اپوزیشن کی خواتین اراکین پر شدید تنقید کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابقہ حکومت نے خواتین کی تعلیم کے لیے کچھ نہیں کیا، جب کہ ان کی حکومت نے خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ جیسے ہی اسمبلی پہنچے، اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے احتجاج شروع کر دیا۔ بڑھتے ہنگامے کے بعد نتیش کمار ناراض ہو کر اسمبلی سے نکل کر قانون ساز کونسل چلے گئے، مگر وہاں بھی انھیں اپوزیشن کی نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑا۔ جب تعلیم کے حوالے سے ایک سوال اٹھایا گیا تو نتیش کمار کھڑے ہو گئے اور اپوزیشن پر برس پڑے۔

انھوں نے آر جے ڈی کی تین خاتون اراکین کو سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا، ’’تم لوگوں کو کچھ معلوم نہیں ہے، صرف بولنے کے لیے بول رہی ہو۔ آر جے ڈی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں کیا کیا؟ خواتین کے لیے پچھلی حکومت نے کیا اقدامات کیے؟ پہلے خواتین کو اسکول کی ابتدائی تعلیم کے بعد پڑھنے نہیں دیا جاتا تھا، ہماری حکومت نے ہی ان کے لیے تعلیمی مواقع فراہم کیے۔‘‘

نتیش کمار نے سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ’’جب ان کے شوہر (لالو پرساد یادو) مشکل میں پڑے، تب رابڑی دیوی کو وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا۔ انھوں نے خواتین کے لیے آخر کیا کیا؟ خواتین کی فلاح و بہبود کے تمام اہم کام ہماری حکومت نے کیے ہیں۔‘‘

اسمبلی میں اس بیان کے بعد جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس سے ماحول مزید گرما گیا۔ دوسری جانب، وزیر اعلیٰ نے وزیر تعلیم سے کہا کہ وہ اپوزیشن کے سوالات کا مضبوطی سے جواب دیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر