خبرنامہ

ٹرمپ کے ٹیرف سے امریکہ اور کینیڈا میں مہنگائی، عوام میں غصہ

ٹرمپ کے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر بھاری ٹیرف لگانے سے امریکہ میں مہنگائی بڑھ گئی، جس پر عوام سخت ناراض ہیں۔ کینیڈا میں امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع ہو گیا اور 27 فیصد کینیڈین نے امریکہ کو “دشمن ملک” قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ اقتدار میں آکر مہنگائی کم کرنے اور ورکنگ کلاس کی آمدنی بڑھانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن کینیڈا، میکسیکو اور چین سمیت مختلف ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کے بعد مہنگائی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

امریکی عوام میں بے چینی، مہنگائی میں اضافہ
ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 25 فیصد جب کہ چین پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے، جس کے باعث امریکہ میں قیمتوں میں اضافے کی توقع ہے۔ امریکی ریٹیلرز، جو کینیڈا اور میکسیکو سے مصنوعات خرید کر بیچتے ہیں، اس اضافی لاگت کو صارفین پر منتقل کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Target Corporation کے سی ای او برائن کورنل نے کہا کہ انھیں جلد ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بڑھانی ہوں گی کیوں کہ وہ سردیوں میں میکسیکو پر انحصار کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر امریکی عوام کا ردعمل
امریکی عوام ٹیرف کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ ایکس (ٹویٹر) پر کئی صارفین نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ ایک صارف @KeefeyBeats نے لکھا کہ جو لوگ ٹرمپ کو مہنگائی کی وجہ سے ووٹ دے رہے تھے، وہ اب اضافی 2,000 ڈالر سالانہ خرچ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

CNN کے مطابق، صرف 1-2 فیصد امریکی ہی ٹیرف کے حامی ہیں اور امریکی عوام ’’ٹیلر سوئفٹ‘‘ سے زیادہ “ٹیرف‘‘کو گوگل کر رہے ہیں۔

کینیڈا میں امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ
کینیڈا میں عوام امریکی پالیسیوں پر سخت ناراض ہیں اور “Buy Canadian‘‘ مہم چل رہی ہے۔ کئی لوگ امریکی اشیاء کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، سفر منسوخ کر رہے ہیں، اور مقامی مصنوعات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ایمیزون نے “Made in Canada” مصنوعات کے لیے خصوصی سیکشن متعارف کروایا ہے جب کہ کینیڈین کافی شاپس نے “Americano Coffee” کی جگہ “Canadiano Coffee” متعارف کروا دی ہے۔

کینیڈا-امریکہ تعلقات کشیدہ، عوامی رائے میں تبدیلی
ایک حالیہ سروے کے مطابق، 27 فیصد کینیڈین عوام اب امریکہ کو “دشمن ملک‘‘ تصور کرتے ہیں جو 2020 میں صرف 5 فیصد تھا۔ کینیڈا میں ٹرمپ کے بیانات اور ٹیرف کے نتیجے میں امریکہ مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر