خبرنامہ

ننھے روزہ دار کی عظیم ہمت

7 سالہ محمد تابش مکی بن مولانا ڈاکٹر امجد اقبال قادری نے رکھا پہلا روزہ

ناگور شریف (پریس ریلیز)
رمضان المبارک صبر، عبادت اور تقویٰ کا مہینہ ہے، جس میں روزہ انسان کو صبر، استقامت اور خود پر قابو رکھنے کی تربیت دیتا ہے۔ قرآنِ کریم میں ارشاد ہوتا ہے:
“اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے، جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے، تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔” (البقرہ: 183)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: “روزہ ڈھال ہے، جب تک کہ اسے پھاڑا نہ جائے۔” (سنن نسائی) اور “جس نے ایمان اور احتساب کے ساتھ روزہ رکھا، اس کے تمام پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔” (صحیح بخاری)

ایسے بابرکت مہینے میں جہاں بالغ افراد بھی طویل روزے رکھنے میں مشقت محسوس کرتے ہیں، وہیں 7 سالہ کمسن محمد تابش مکی بن مولانا ڈاکٹر امجد اقبال قادری وحیدی نے غیر معمولی عزم اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا پہلا روزہ رکھا۔ اس سال رمضان المبارک میں روزے تقریباً 15 گھنٹے طویل ہیں، جو ایک بالغ شخص کے لیے بھی آزمائش سے کم نہیں۔ ایسے میں ایک ننھے بچے کا اتنی دیر بھوک اور پیاس برداشت کرنا نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ ان افراد کے لیے باعثِ عبرت بھی ہے جو بلاعذرِ شرعی روزہ ترک کر دیتے ہیں۔

اس موقع پر محمد تابش مکی کے والدین، اہلِ خانہ اور رشتہ داروں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا، جبکہ ان کے نانا، پیرِ طریقت حضرت خواجہ قاری صوفی عبدالوحید صاحب قادری، مہتمم جامعہ فیضان اشفاق ناگور شریف، نے ننھے روزہ دار کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں اور کہا کہ یہ دینی شوق اور ثابت قدمی قابلِ تقلید ہے۔
دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ”محمد تابش مکی جیسے کمسن روزہ دار جہاں اپنے والدین اور اہلِ خانہ کے لیے باعثِ فخر ہیں، وہیں امتِ مسلمہ کے لیے بھی ایک پیغام ہیں کہ اگر ایک 7 سالہ بچہ تقریباً 15 گھنٹے کا طویل روزہ رکھ سکتا ہے، تو صحت مند بالغ افراد کے لیے اس عبادت کو ترک کرنا کسی طور پر مناسب نہیں۔ اللہ تعالیٰ اس ننھے روزہ دار کی عبادت قبول فرمائے، اسے دین و دنیا میں کامیابی عطا کرے اور ہم سب کو رمضان المبارک کی حقیقی روح کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے”- آمین۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر