خبرنامہ

بہار بجٹ 2025-26: ترقی، روزگار اور خواتین کی بہبود پر خصوصی توجہ

بہار بجٹ 2025-26 میں 3.17 لاکھ کروڑ روپے کا اعلان، جس میں تعلیم، صحت، روزگار اور خواتین کی بہبود کے لیے خصوصی منصوبے شامل ہیں۔

بہار بجٹ 2025-26

بہار اسمبلی میں آج بہار حکومت نے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کیا۔ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ سمراٹ چودھری نے نتیش حکومت کا یہ بجٹ پیش کیا، جو آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل حکومت کا آخری بجٹ ہے۔ سمراٹ چودھری نے 3 لاکھ 17 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا، جسے ریاست کی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “اداراتی پالیسیوں کو آسان اور سہل بنایا گیا ہے، جب کہ ریاست کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے روزگار سے جُڑے سرمایہ کاری منصوبوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔”

  • بہار اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم: 1000 کروڑ روپے
  • گاؤں اور چھوٹی صنعتوں کے لیے: 395 کروڑ روپے
  • بجلی کمپنیوں کے منصوبوں کے لیے: 75 کروڑ روپے
  • نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) کے لیے: 30 کروڑ روپے
  • سرکاری ملازمین کے لیے: 39 کروڑ روپے

مالی سال 2025-26 میں کل متوقع آمدنی کا خرچ 2 لاکھ 52 ہزار کروڑ روپے ہوگا، جو کل بجٹ کا 79.52 فیصد بنتا ہے۔ بہار کا بجٹ پچھلے سال کے مقابلے 38 ہزار کروڑ روپے زیادہ یعنی 3 لاکھ 17 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔ اس سال حکومت نے 8 ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی کا ہدف رکھا ہے، جبکہ 55 ہزار 737 کروڑ روپے کا قرض لینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

بجٹ میں اہم اعلانات

  1. بازار کمیٹیوں کو مضبوط کیا جائے گا۔
  2. تحصیل (بلاک) سطح پر سبزیوں کے اسٹالز قائم کیے جائیں گے۔
  3. تمام تحصیلوں میں ترکاری (سبزی) پیداوار کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔
  4. پٹنہ میں خواتین کے لیے بازار (ویمن مارکٹ) قائم کیے جائیں گے۔
  5. غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے شادی ہال بنائے جائیں گے۔
  6. خواتین کے لیے جم قائم کی جائیں گی، جہاں خواتین ٹرینرز بھی ہوں گی۔
  7. خواتین کے لیے “پنک ٹوائلٹ” تعمیر کیے جائیں گے۔
  8. ریاست میں کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹ لگانے اور دوا ساز کمپنیوں کے لیے نئی حوصلہ افزائی پالیسی بنائی جائے گی۔
  9. بڑے شہروں میں کام کرنے والی خواتین کے لیے ہوسٹل تعمیر کیے جائیں گے۔
  10. بیرونِ ریاست مقیم بہاری افراد کے لیے مختلف شہروں میں ہیلپ سینٹرز بنائے جائیں گے۔
  11. نجی میڈیکل کالجز قائم کیے جائیں گے۔
  12. 108 شہری میڈیکل سینٹرز کھولے جائیں گے، جبکہ کینسر کے مریضوں کے لیے خصوصی کیئر سینٹرز بنائے جائیں گے۔
  13. بیگوسرائے میں کینسر اسپتال بنایا جائے گا۔
  14. پسماندہ طلبہ کے لیے اسکالرشپ کی رقم دُگنی کی جائے گی۔
  15. ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات کے لیے حوصلہ افزائی رقم (انسینٹیو) دُگنی کی جائے گی۔
  16. ریاست کے بڑے شہروں میں “پنک بس سروس” شروع کی جائے گی، جس میں ڈرائیور اور کنڈکٹر سب خواتین ہوں گی۔ خواتین کے لیے ٹور گائیڈ کی بھی تقرری کی جائے گی۔
  17. خواتین کو ای-رکشہ خریدنے کے لیے مالی مدد دی جائے گی۔
  18. چھٹھ پوجا کے لیے ہوم اسٹے اسکیم میں حکومت مدد کرے گی۔
  19. پورنیہ ایئرپورٹ کی تعمیر جلد شروع ہوگی، اگلے تین ماہ میں فلائٹ سروس بحال کی جائے گی۔ راجگیر، سلطان گنج اور رکسول میں گرین فیلڈ ایئرپورٹس بنائے جائیں گے، جبکہ کل 8 ایئرپورٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
  20. خواتین پولیس اہلکاروں کے لیے حکومت کرائے پر مکان لے کر تھانے کے قریب رہائش فراہم کرے گی۔
  21. 2027 تک ریاست کے کسی بھی کونے سے چار گھنٹوں میں پٹنہ پہنچنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بجٹ بہار کی ترقی، روزگار، خواتین کی بہبود، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کے کئی اہم اقدامات پر مشتمل ہے، جو آئندہ انتخابات کے پیشِ نظر حکومت کا ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر