خبرنامہ

پہلا سالانہ عرس مقدس حضرت مجمع البحرین مفتی  شاہ محمد عبیدالرحمٰن رشیدی رحمۃ اللہ علیہ

خانقاہ عالیہ طیبیہ معینیہ منڈواڈیہہ، بنارس میں حضرت مفتی شاہ محمد عبیدالرحمٰن رشیدی رحمۃ اللہ علیہ کا پہلا سالانہ عرس 12 مارچ 2025ء کو منعقد ہوگا، جس میں قرآن خوانی، نعت و منقبت، خصوصی بیانات اور چادر پوشی کی جائے گی۔ اس موقع پر تین اہم کتب کا اجرا بھی ہوگا، جب کہ علما، مشائخ اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

بنارس: خانقاہ عالیہ طیبیہ معینیہ منڈواڈیہہ، بنارس میں حضرت مجمع البحرین مفتی شاہ محمد عبیدالرحمٰن رشیدی رحمۃ اللہ علیہ کا پہلا سالانہ عرس مقدس 11 رمضان المبارک 1446ھ بمطابق 12 مارچ 2025ء کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

اس بابرکت موقعے پربعد فجر قرآن خوانی اور 8بجے صبح سے 10:30تک ایک خصوصی محفل منعقد ہوں گی، جن میں ثناء خوانانِ رسول ﷺ نذرانہ عقیدت پیش کریں گےاور علمائے کرام اور مشائخ عظام حضرت مفتی عبیدالرحمٰن رشیدی کی علمی، فقہی، روحانی خدمات اور خانقاہ رشیدیہ کی تجدید و ترقی میں ان کی کوششوں پر روشنی ڈالیں گے۔

اس مبارک موقعے پر فاتحہ خوانی کے ساتھ حضرت کے مزارِ اقدس پر چادر پوشی کی جائے گی، جس میں عقیدت مندوں اور مریدین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

مفتی عبیدالرحمٰن رشیدی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی حیات مبارکہ میں درس و تدریس، فقہ و افتا، تصنیف و تالیف اور رشد و ہدایت کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وہ خانقاہ رشیدیہ جون پور کے سجادہ نشین رہے اور لاکھوں افراد نے ان سے علمی و روحانی استفادہ کیا۔ ان کے خلفا و مریدین ہندوستان اور بیرون ممالک میں سلسلہ رشیدیہ کی تعلیمات کو عام کر رہے ہیں۔

اس مبارک موقعےپر تین اہم کتابوں کا رسم اجرا بھی عمل میں آئے گا:

1۔گنج ارشدی (حصہ اول)

ترتیب و تدوین: قمر الحق غلام رشید عثمانی جون پوری
ترجمہ و تحقیق: محمد ابرار رضا مصباحی
نظر ثانی: مولانا محمد عارف اللہ فیضی مصباحی

2۔تقویم النحو

تالیف: شیخ قمر الحق غلام رشید عثمانی جونپوری علیہ الرحمہ
تحقیق و تدوین و تقدیم:
محمد شہباز عالم
(سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی، کوچ بہار، مغربی بنگال)

3۔یاد مجمع البحرین

رتیب و تدوین: محمد ابرار رضا مصباحی
نظر ثانی: مولانا محمد عارف اللہ فیضی مصباحی

عرس کی تقریبات میں مریدین، علما، مشائخ، طلبہ، عقیدت مند اور عام افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ منتظمین نے شرکا سے گزارش کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور عرس مقدس کی روحانی برکات سے فیض یاب ہوں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر