نیو جرزی: فیڈ ایکس کارگو طیارے کے انجن میں آگ، ہنگامی لینڈنگ

نیو جرزی میں فیڈ ایکس کارگو طیارے کے انجن میں آگ لگنے پر پائلٹ نے نیوآرک ایئرپورٹ پر بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی۔ حادثہ پرندہ ٹکرانے سے پیش آیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نیو جرزی کے شہر نیوآرک میں فیڈ ایکس کمپنی کے ایک کارگو طیارے کے انجن میں دورانِ پرواز آگ لگ گئی، جس کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر نیوآرک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ رپورٹس کے مطابق بوئنگ 767 طیارہ ریاست انڈیانا جارہا تھا جب ایک پرندہ ٹکرانے سے اس کے ایک انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے فوراً بعد کنٹرول ٹاور کو آگاہ کیا گیا، اور ایئرپورٹ پر ہنگامی انتظامات کیے گئے۔ کمپنی کے مطابق پائلٹ نے مہارت کے ساتھ طیارے کو بحفاظت اتار لیا، اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔