بی ایس پی میں بڑا بدلاؤ: آکاش آنند برطرف

بی ایس پی میں بڑا سیاسی ردوبدل ہوا، آکاش آنند کو تمام عہدوں سے ہٹا کر ان کے والد آنند کمار اور رام جی گوتم کو نیشنل کوآرڈینیٹر بنایا گیا۔ مایاوتی کی زیر صدارت لکھنؤ میں اہم میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا، جس میں آکاش آنند غیر حاضر رہے۔
اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی کی سیاسی جماعت بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) میں بڑا ردوبدل ہوا ہے۔ پارٹی کو دو نئے نیشنل کوآرڈینیٹر ملے ہیں۔ آکاش آنند کی جگہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری آنند کمار اور راجیہ سبھا کے رکن رام جی گوتم کو بی ایس پی کا نیشنل کوآرڈینیٹر بنایا گیا ہے۔
بی ایس پی صدر مایاوتی نے لکھنؤ میں آج پارٹی کی ایک اہم میٹنگ بلائی، جس میں یہ بڑا فیصلہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں کئی ریاستوں کے پارٹی صدور بھی شامل ہوئے، اور پارٹی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی گئی۔ آکاش آنند کو بی ایس پی کے تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اس میٹنگ میں مایاوتی، قومی نائب صدر اور ان کے بھائی آنند، پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ستیش چندر مشرا موجود تھے۔ راجیہ سبھا کے رکن رام جی گوتم بھی میٹنگ میں شریک تھے، لیکن آکاش آنند اس اجلاس میں موجود نہیں تھے۔