بہار میں کابینہ توسیع کی تیاری، پانچ نئے وزیروں کی ممکنہ تقرری

بہار میں 28 فروری کو بجٹ سیشن سے پہلے کابینہ میں توسیع کی توقع ہے، جس میں بی جے پی اور جے ڈی یو سے مجموعی طور پر 5 نئے وزیروں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ بی جے پی کے مرکزی قیادت سے اتفاق کے بعد ہی کابینہ توسیع کی جائے گی۔
بہار میں قانون ساز اسمبلی کے بجٹ سیشن سے پہلے کابینہ میں توسیع کی توقع کی جارہی ہے۔ 28 فروری کو بجٹ سیشن شروع ہو رہا ہے، اس سے قبل کابینہ میں توسیع کی امکانات ظاہر کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کے درمیان ملاقات میں اس پر اتفاق ہوا ہے۔
کابینہ میں مجموعی طور پر پانچ نئے وزیروں کو شامل کیا جا سکتا ہے، جن میں بی جے پی کے صوبائی صدر دلیپ جےسوال کی جگہ ایک نئے چہرے کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ بی جے پی کے کوٹے سے تین اور جے ڈی یو کے کوٹے سے دو نئے وزیروں کی تقرری ہو سکتی ہے۔ اس دوران، بہار بی جے پی کے انچارج ونود تاؤڈے آج دہلی روانہ ہونے والے ہیں، اور توقع کی جارہی ہے کہ مقامی قیادت کی جانب سے دی گئی ممکنہ وزیروں کی فہرست پر بی جے پی کے مرکزی قیادت سے اتفاق ہونے کے بعد ہی کابینہ توسیع کی جائے گی۔