دارالعلوم اہلسنت مدرسہ اشرفیہ مصباح العلوم، امتحان داخلہ ملتوی

مبارک پور۔ یوپی
موجودہ حالات کے پیش نظر دارالعلوم اہلسنت مدرسہ اشرفیہ مصباح العلوم نے امتحان داخلہ کی مقررہ تاریخ (23، 24 اور 25 فروری 2025ء) کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اب امتحان داخلہ شوال 1446ھ میں منعقد ہوگا۔ نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
جامعہ کی انتظامیہ نے ان تمام طالبانِ علومِ نبویہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جو امتحان کے لیے سفر میں ہیں یا پہلے ہی جامعہ پہنچ چکے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے اور حالات سازگار کرے۔ آمین یا رب العالمین۔