خبرنامہ

مبارک پور میں شب برأت پر عظیم الشان اسناد اجتماع

حفاظ وناظرہ خواں طلبہ کی دستار بندی، علماء ومشائخ کی شرکت، روح پرور بیانات و دعاؤں کی مبارک ساعتیں-

مبارک پور (پریس ریلیز )
شبِ براءت کے بابرکت موقع اور نورانی ساعتوں میں مبارک پور کی تاریخی جامع مسجد راجہ مبارک شاہ میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ایک پرکیف، شاندار عظیم الشان حفظ و ناظرہ اسناد اجتماع منعقد ہوا، جس میں جیدعلما، حفاظ کرام، ناظرہ خواں طلبہ، دینی شخصیات اور مقامی ذمہ داران سمیت عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع کا روح پرور آغاز حافظ ابو حنظلہ سلمہ کی پرسوز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد حافظ قمر اور نعیم اشرف نے اپنی دلکش نعت خوانی سے محفل کو نورانی فضا میں بدل دیا۔ بعد ازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی ابو طلحہ صاحب عطاری نے آخرت کی تیاریوں اور اعمال صالحہ کے موضوع پر ایمان وبصیرت افروز بیان کیا، جس میں شرکا کو اعمالِ صالحہ کی ترغیب دیتے ہوئے اصلاحِ معاشرہ اور دینی تعلیم کی اہمیت اجاگر کی اور ساتھ ہی ساتھ لوگوں کے دلوں کو جھنجھوڑ کر خوف خدا اور محبت الہی میں سرشار کردیا-

مدرسۃ المدینہ کے ہونہار ونو نہال طلبہ نے اردو و انگریزی زبان میں نعت خوانی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ اجتماع کے دوران مدرسۃ المدینہ کے دس خوش نصیب حفاظ کرام کو دستارِ حفظ اور اسناد سے نوازا گیا، جب کہ 72 ناظرہ خواں طلبہ کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسناد اعزازات عطا کی گئیں۔

اس پرنور اجتماع میں بطورِ خاص جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے ناظمِ تعلیمات خیرالازکیاء حضرت علامہ محمد احمد صاحب مصباحی نے شرکت فرمائی اور دعوتِ اسلامی کی عالمگیردینی و اصلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی۔ اس موقع پر حضرت مفتی بدر عالم صاحب مصباحی (پرنسپل جامعہ اشرفیہ) کا بصیرت افروز خطاب بھی ہوا، جس میں آپ نے دینی تعلیم کی اہمیت و فضیلت اور دینِ متین کی ترویج و اشاعت پر ولولہ انگیز خطاب فرمایا۔

اجتماع کی روحانی فضا کو مزید تقویت دیتے ہوئے رات 1:30 بجے صلوٰۃ التسبیح ادا کی گئی، جس کے بعد ذکر و دعا کی محفل میں امتِ مسلمہ، فارغ التحصیل طلبہ اور ملک و ملت کی سلامتی اور عالم اسلام کی ترقی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

اس بابرکت اجتماع میں مدرسۃ المدینہ فیضانِ مفتیٔ اعظم ہند مبارک پور کے پرنسپل حضرت مولانا محمد یونس رضا مصباحی، سابق پرنسپل حافظ و قاری احمد رضا، اور اساتذہ کرام حافظ و قاری سعید اختر، حافظ و قاری توصیف، حافظ و قاری عدنان مصطفیٰ سمیت علاقے کی ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کے مقامی ذمہ داران حاجی جابر، حاجی احسان، خالد کمال، فہیم عطاری، ابو عبیدہ عطاری، ظفر عطاری، حبیب عطاری، شاداب عطاری، جاوید عطاری اور دیگر عاشقانِ رسول نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اجتماع کا اختتام رقت آمیز دعا و ذکر سے ہوا، جہاں شرکا کی بڑی تعداد نے اپنے ایمان کو تازہ کیا اور دینِ اسلام کی سربلندی کے عزم کے ساتھ رخصت ہوئے۔
مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا-

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر