خبرنامہ

شاخہائے دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے سالانہ امتحانات شروع

6تعلیمی شاخوں کا امتحان لیاگیا-مکاتب کی کارکردگی اطمینان بخش

الحمدللہ ثم الحمدللہ! مغربی راجستھان کی عظیم وممتازاور علاقہ تھار کی مرکزی دینی درسگاہ “دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف ” جہاں خود دارالعلوم کے ذریعہ تعلیم وتعلم کی بہتر سے بہتر خدمات انجام دے رہا ہے وہیں اس ادارہ نے راجستھان و گجرات بالخصوص علاقہ تھار میں نونہالان اسلام کی عمدہ تعلیم و تربیت کے لیے اپنے ماتحت 86 تعلیمی شاخیں بشکل مدارس ومکاتب بحسن وخوبی چلارہا ہے-جن میں سے کچھ مدارس دارالعلوم کی شکل اختیار کر چکے ہیں-
دارالعلوم کی ان تعلیمی شاخوں کاسالانہ امتحان عموماً دارالعلوم کی تعطیل کلاں کے بعد 11 شعبان سے 21 شعبان کے درمیان ہوتے ہیں-
امسال فقیر نوری کو دارالعلوم کی چھ تعلیمی شاخوں (مدرسہ اہل سنت فیضان غریب نواز لدہے کا پار، مدرسہ اہل سنت فیضان امام اعظم جمانیوں کی ڈھانی، مدرسہ اہل سنت فیض سکندریہ لکھڑیالی، مدرسہ فیضان سادات بخاریہ قبول کی ڈھانی، مدرسہ اہل سنت فیضان ہوندل شاہ جیلانی طالب کا پار و مدرسہ اہل سنت عطائے رسول بینڈے کاپار تحصیل رامسر، ضلع باڑمیر) کے سالانہ امتحانی جائزہ کا اتفاق مورخہ 14 شعبان المعظم 1446ھ/13 فروری 2025 عیسوی کو ہوا-
صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام 6 بجے تک ان سبھی مکاتب کے امتحانی جائزہ سے فری ہوا-
ماشاءاللہ-مزکوہ مدارس ومکاتب کے مدرسین کرام نے مجموعی طور پر تعلیم و تربیت پراچھی محنت کی ہے-اللہ تعالیٰ ان مدارس ومکاتب اسلامیہ کو مزید ترقیوں سے سرفراز فرمائے تاکہ ان کے ذریعہ تعلیم وتعلم کی نشرواشاعت ہوتی رہے اور ان مدارس ومکاتب کے ذمہ داران بالخصوص ان کے سرپرست نورالعلماء پیرطریقت حضرت علامہ الحاج سیدنوراللہ شاہ بخاری مدظلہ کے علم وفضل اور عمر میں بے پناہ برکتیں عطافرمائے تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ دین وسنیت کی خدمات انجام دے سکیں-
رپورٹ:محمدشمیم احمدنوری مصباحی

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر