ممبئی حملہ کیس:طہور رانا کی انڈیا حوالگی کی راہ ہموار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ممبئی حملوں کے ملزم طہور رانا کو انڈیا کے حوالے کر دیا جائے گا۔ امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کی حوالگی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ 26 نومبر 2008 کے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ طہور رانا کو انڈیا کے حوالے کر دیا جائے گا۔ جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ طہور رانا کو انڈیا میں انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستانی نژاد کینیڈین شہری طہور رانا اس وقت امریکہ کی جیل میں قید ہیں، اور انڈیا طہور رانا کی حوالگی کا مطالبہ کر رہا تھا۔
شکاگو کی عدالت نے طہور رانا کو انڈیا کے حوالے کرنے کی منظوری دی تھی، لیکن امریکی سپریم کورٹ نے مئی 2023 میں اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ تاہم، اب امریکی صدر کے اعلان کے بعد طہور رانا کی انڈیا حوالگی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔