ڈونلڈ ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین میں جنگ بندی کے مذاکرات پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلیفون پر بات کی اور یوکرین میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب میں صدر پوتن سے ملاقات کریں گے، جس سے پوتن کو سیاسی تنہائی سے باہر نکلنے کا موقع ملے گا۔