خبرنامہ

این سی ٹی ای کا بڑا فیصلہ: بی ایڈ اور ایم ایڈ ایک سالہ ہوں گے

نیشنل کونسل برائے ٹیچر ایجوکیشن (NCTE) نے 2026-27 سے ایک سالہ بی ایڈ اور ایم ایڈ پروگرام دوبارہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اساتذہ کی تربیت اور تدریسی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس فیصلے سے تدریسی پیشے میں شامل ہونے والوں کو کم وقت میں معیاری تربیت حاصل ہوگی۔

نئی دہلی: نیشنل کونسل برائے ٹیچر ایجوکیشن (NCTE) نے ایک اہم تعلیمی اصلاحات کے تحت 2026-27 کے تعلیمی سال سے ایک سالہ بیچلر آف ایجوکیشن (B.Ed) اور ماسٹر آف ایجوکیشن (M.Ed) پروگرام دوبارہ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ اساتذہ کی تربیت کو مزید مؤثر بنانے اور تدریسی معیار کو بہتر کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ پروگرام دو سالہ دورانیے کے تھے، لیکن اب انہیں مختصر کرتے ہوئے ایک سالہ مدت میں مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

ماہرین تعلیم نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تدریسی پیشے میں شامل ہونے کے خواہشمند افراد کو کم وقت میں معیاری تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا، جبکہ ملک میں تعلیمی معیار کو بھی مزید استحکام ملے گا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر