خبرنامہ

پروفیسر کوثر مظہری جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو کے صدر مقرر

پروفیسر کوثر مظہری کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ادارہ النور ٹائمز کی ادارتی ٹیم نے انہیں اس عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی علمی و ادبی خدمات کو سراہا۔

نئی دہلی: معروف نقاد و شاعر پروفیسر کوثر مظہری کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو کا صدر مقرر کیا گیا ہے، جو اردو داں حلقے کے لیے ایک خوشی کی خبر ہے۔ پروفیسر کوثر مظہری کی علمی بصیرت، تحقیقی مہارت اور تدریسی خدمات سے اردو دنیا بخوبی واقف ہے۔ ہمیں امید ہے کہ  ان کی تقرری اردو ادب کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔

پروفیسر کوثر مظہری کا اصل نام محمد احسان الحق ہے۔ ان کی پیدائش ۵ اگست 1964 کو چندن بارہ، مشرقی چمپارن، بہار میں ہوئی۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بی ایس سی (علم نباتات، 1984)، بی اے (اردو آنرز، بہار یونیورسٹی منظرپور) اور ایم اے (پٹنہ یونیورسٹی) سے حاصل کی۔ بعد ازاں انھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

پروفیسرکوثر مظہری نے8. 1979 میں شاعری کا آغاز کیا اور اس میدان میں کئی اہم تصنیف و تالیف کی ہیں جن میں جان چمن اندرا، عرش و طیبہ، ماضی کا آئندہ، رات سمندر خواب شامل ہیں۔ ان کی نثری تصانیف میں موج ادب، جرأت افکار، جدید نظم اور مختلف مونوگراف جیسے وحید اختر، فائز دہلوی، شکیل الرحمان، جمیل مظہری شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، انھوں نے خلیل جبران کے ناول شکستہ پر کا اردو میں ترجمہ بھی کیا ہے۔ ان کی مرتب و منتخب کتب میں انتخاب کلام جمیل مظہری، نئی نظم نیا سفر، منٹو شناسی اور نیا ناول نیا تناظر شامل ہیں۔

پروفیسر مظہری کی شخصیت علم و ادب کی روشنی سے منور ہے۔ وہ نہ صرف ایک ممتاز محقق، شاعر، فکشن نگار اور نقاد ہیں بلکہ اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ان کی کاوشیں ہمیشہ قابلِ تحسین رہی ہیں۔ ان کی زیرِ قیادت شعبہ اردو کو نئی جہتوں میں ترقی حاصل ہو گی اور تدریسی سرگرمیاں مزید نکھار پائیں گی۔

ادارہ النور ٹائمز کی ادارتی ٹیم، بالخصوص ایڈیٹر ان چیف پروفیسر محمد شہباز عالم، سب ایڈیٹر غلام علی اخضر، ایڈیٹوریل ایڈوائزر ڈاکٹر فیض ارشد اور پروفیسر علیم الدین شاہ، اور ایسوسی ایڈیٹرز ڈاکٹر تنویر ارشد اور ڈاکٹر امتیاز احمد علیمی پروفیسر مظہری کو شعبہ اردو کا صدر بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں

جامعہ ملیہ اسلامیہ جیسے عظیم تعلیمی ادارے کے ایک اہم شعبے کی قیادت ان کے سپرد ہونا ایک مستحسن فیصلہ ہے، جو اردو زبان و ادب کی ترقی میں مثبت اور دیرپا اثرات مرتب کرے گا۔ پروفیسر کوثر مظہری کی قیادت میں شعبہ اردو میں تحقیق و تدریس کے نئے معیار متعین ہوں گے، جو اردو ادب کی مزید فروغ کی ضمانت ہوں گے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر