موہن سنگھ بشٹ کا مصطفیٰ آباد کا نام بدل کر شیوپوری کرنے کا اعلان

بی جے پی کے لیڈر قومی راجدھانی میں الیکشن جیتنے کے دوسرے دن سے ہی متنازعہ بیانات دینا شروع کر دیے ہیں، جس سے لگتا ہے کہ دہلی میں بھی اب یوگی طرز حکمرانی اپنایا جائے گا۔
دہلی۔بی جے پی کے رکن اسمبلی موہن سنگھ بشٹ نے حال ہی میں مصطفیٰ آباد کا نام تبدیل کرکے اسے شیوپوری کرنے کا اعلان کیا، جس پر سیاسی حلقوں میں تنقید کی جا رہی ہے۔ بشٹ کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ آباد کا نام علاقے کی ترقی میں رکاوٹ بن رہا ہے اور اس کی تبدیلی سے تعلیم یافتہ افراد یہاں آنا شروع کر دیں گے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی جانب سے اس طرح کے متنازعہ بیانات دہلی میں حکومت سازی کے بعد سیاسی ماحول کو مزید پیچیدہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، بشٹ کے بیان سے یہ تاثر بھی ملتا ہے کہ دہلی میں یوگی آدتیہ ناتھ کے طرز حکمرانی کو نافذ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔