چودہ سیٹیں جہاں کانگریس کی وجہ سے عام آدمی پارٹی کو ملی شکست

اس بار کے انتخابات میں دہلی کی کئی سیٹیں ایسی ہیں جہاں کانگریس نے عام آدمی پارٹی کے امیدوار کی ہار کا سبب بنی۔ ان سیٹوں پر بی جے پی کی جیت کا فرق کانگریس کے ووٹوں سے کم ہے۔
دہلی۔ہفتہ، آٹھ فروری کو دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آئے اور یہاں بی جے پی نے 27 سال بعد اقتدار میں واپسی کی۔ 70 سیٹوں والی دہلی میں جہاں بی جے پی کو 48 سیٹوں کے ساتھ اکثریت حاصل ہوئی، وہیں اقتدار میں رہنے والی عام آدمی پارٹی صرف 22 سیٹوں تک محدود ہوگئی۔
ووٹ کے فیصد کی بات کی جائے تو جہاں بی جے پی کو 45.56 فیصد ووٹ ملے، وہیں عام آدمی پارٹی کو 43.57 فیصد ووٹ ملے۔
دہلی میں تیسرے فریق کے طور پر کانگریس تھی، جو ایک بھی سیٹ پر قبضہ کرنے میں ناکام رہی۔ تاہم اس کا ووٹ فیصد 6.34 فیصد رہا، جو 2020 کے انتخابات کے مقابلے میں بہتر تھا، جب اسے 4.63 فیصد ووٹ ملے تھے۔
اس بار کے انتخابات میں دہلی کی کئی سیٹیں ایسی ہیں جہاں کانگریس نے عام آدمی پارٹی کے امیدوار کی ہار کا سبب بنی۔ ان سیٹوں پر بی جے پی کی جیت کا فرق کانگریس کے ووٹوں سے کم ہے۔
2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس اور عام آدمی پارٹی، انڈیا اتحاد کا حصہ بن کر ایک ساتھ انتخابی میدان میں اتری تھیں، مگر دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے دونوں نے اکیلے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔ انتخابی مہم کے دوران بھی دونوں نے ایک دوسرے پر زبردست تیر چلائے۔
لیکن انتخابی نتائج دیکھنے کے بعد، ایسا لگتا ہے کہ اگر دونوں نے مل کر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہوتا اور دونوں کے ووٹ ایک ہوتے، تو ایک ٹیم کے طور پر انہیں کامیابی حاصل ہو سکتی تھی۔
آئیں نظر ڈالیں ان 14 سیٹوں پر جہاں جیت کا فرق کانگریس کو حاصل ووٹوں سے کم رہا۔