دہلی انتخابات ۲۰۲۵ مسلم امیدواروں کی جیت

دہلی انتخابات میں کامیاب ہونے والے چار مسلم لیڈروں کی تفصیل جانیے
دہلی اسمبلی انتخابات میں کئی مسلم امیدواروں نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار چودھری زبیر احمد نے 79 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے بی جے پی کے امیدوار انیل کمار شرما کو 42 ہزار 477 ووٹوں کے فرق سے ہرایا۔ اسی طرح بلی ماران حلقے سے عمران حسین نے بی جے پی کے جے بھگوان اپکار کو 31 ہزار 475 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ مٹیا محل سے آل محمد اقبال نے بی جے پی کی دپتی اندورا کو 42 ہزار 724 ووٹوں کے فرق سے ہرایا۔ اوکھلا حلقے میں امانت اللہ خان نے تیسری بار کامیابی حاصل کی، اور بی جے پی کے امیدوار منیش چودھری کو 23 ہزار 639 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔