امریکہ سے بھارت واپس بھیجے گئے 104 بھارتیوں پر ہنگامہ

یہ امریکہ سے اب تک سب سے دور دراز ملک بھیجا جانے والا طیارہ ہے۔ اگر آپ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کریں گے تو آپ کو اس کا انجام بھگتنا پڑے گا۔
امریکہ سے ڈی پورٹ کر کے بھارت بھیجے گئے 104 بھارتیوں کو لے کر ملک اور دنیا بھر میں معاملہ گرم ہو گیا ہے۔ اس کے خلاف اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس دوران یو ایس بارڈر پیٹرول (UBSP) نے امریکی فوجی طیارے سے غیر قانونی تارکین وطن بھارتیوں کو بھارت بھیجے جانے کا ویڈیو جاری کیا ہے۔
یو ایس بارڈر پیٹرول کے صدر مائیکل ڈبلیو بینکس نے اپنے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس بی پی اور اس کے شراکت داروں نے کامیابی کے ساتھ غیر قانونی تارکین وطن کو بھارت بھیج دیا ہے۔ یہ امریکہ سے اب تک سب سے دور دراز ملک بھیجا جانے والا طیارہ ہے۔ اگر آپ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کریں گے تو آپ کو اس کا انجام بھگتنا پڑے گا۔
بھارتیوں کی اس قدر واپسی پر ملک میں ہنگامہ مچ چکا ہے۔ اپوزیشن رہنما اس پر پارلیمنٹ میں احتجاج کر رہے ہیں۔
امریکہ نے جن غیر قانونی تارکین وطن بھارتیوں کو بھیجا ہے، ان میں پنجاب سے 31، ہریانہ سے 30، گجرات سے 27، اترپردیش سے 3، مہاراشٹر سے 4 اور چندی گڑھ سے دو بھارتی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ بھارتیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا خرچہ امریکی فوج ہی اٹھائے گی۔