خبرنامہ

نو ماہ میں قرآن پاک مکمل حفظ کرنے کا عظیم کارنامہ

11سالہ محمد عطیف کی حیرت انگیز کامیابی پر دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں روح پرور تقریب

بندیشرپور/سدھارتھ نگر (پریس ریلیز)

علم و دین کی روشنی ہمیشہ زمانے کو منور کرتی رہی ہے، اور انہی روشن چراغوں میں ایک درخشاں ستارہ 11 سالہ محمد عطیف ابن تیز احمد ساکن:بڑیہاری، برجمنگنج،مہراجگنج بھی ہیں، جنہوں نے اپنی خداداد صلاحیت، بے پناہ محنت، لازوال شوق اور جذبۂ ایمانی کی بدولت محض نو ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔
اس عظیم سعادت کی تکمیل پر دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں ایک شاندار، پُروقار اور روح پرور “جشنِ تکمیلِ حفظِ قرآن” کی محفل منعقد کی گئی، جس میں جید علمائے کرام، اساتذۂ کرام، طلبہ، معززین، اور عاشقانِ قرآن نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
محفل کا آغاز شعبۂ حفظ و قراءت کے صدر حضرت مولانا حافظ و قاری خان محمد فیضی کی پُرسوز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس نے سامعین کے دلوں کو کیف و سرور اور روحانی سکون سے معمور کر دیا۔ بعد ازاں معروف نعت خواں مولانا سلمان رضا فیضی نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعت رسول ﷺ کے نذرانے پیش کیے، جن کے عشقِ رسول ﷺ سے لبریز نعتیہ کلام نے محفل کو نورانی کر دیا۔
اس مبارک موقع پر معروف خطیب، ماہرِ تقابلِ ادیان، اور دارالعلوم امام احمد رضا کے پرنسپل حضرت علامہ مولانا صاحب علی چترویدی نے نہایت ایمان افروز خطاب فرمایا۔ انہوں نے قرآنِ کریم کی عظمت، اس کی حفاظت کے خدائی وعدے، اور حفاظِ کرام کے مقام و مرتبے پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:”حفّاظ قرآن وہ بلند و برتر ہستیاں ہیں جن کے سینوں میں وہ پاک کلام محفوظ ہوتا ہے، جسے ربِّ کائنات نے خود نازل فرمایا اور اس کی حفاظت کا وعدہ بھی فرمایا۔ محمد عطیف کی کامیابی صرف ان کے والدین کے لیے نہیں، بلکہ ان کے اساتذہ، دارالعلوم اور پوری ملتِ اسلامیہ کے لیے بھی فخر کا مقام ہے۔”
نہوں نے مزید فرمایا:” یہ ہمارے دارالعلوم کے اساتذہ بالخصوص حضرت مولانا حافظ وقاری خان محمد صاحب فیضی کی محنت، شفقت اور اخلاص ہی ہے جو علم کے چراغ روشن کرتی ہے، اور انہی کی تربیت و لگن کا نتیجہ ہے کہ آج محمد عطیف جیسے کمسن بچے اس قدر مختصر عرصے میں مکمل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔”
اس کے ساتھ ہی مولانا نے اہلِ بندیشرپور و نوڈیہوا کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وہ بابرکت خطہ ہے جہاں کے سخی دل لوگ ہمیشہ مدارس کی ترقی اور طلبہ کی ضیافت میں پیش پیش رہتے ہیں، جو یقیناً لائقِ تحسین ہے۔
مولانا صاحب علی چترویدی نے محمد عطیف کے والدین، تیز احمد اور ان کے خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے فرمایا:یقیناً لائق مبارکباد ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو قرآن کے نور سے منور کرتے ہیں، اور سچ یہ ہے کہ جس گھر میں حافظِ قرآن پیدا ہوتا ہے، وہ گھر جنت کے باغات میں تبدیل ہو جاتا ہے۔”
اس یادگار موقع پر دارالعلوم کے ناظمِ اعلیٰ شمیم احمد نوری، حافظ و قاری شاہ عالم صاحب رضوی، مولانا محمد آصف رضا تنویری، مولانا افسر علی فیضی سمیت متعدد علمائے کرام اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں شریک دیگر نمایاں شخصیات میں سیٹھ اسحاق احمد، سیٹھ ذاکر علی، عبد الرزاق، محمد اسلام عرف جمن چودھری، انعام مستری، صادق علی، عبدالواحد، عبدالقادر، حضرت علی، رحمت علی، ارشاد احمد اور دیگر معززین شامل تھے۔
یہ روح پرور تقریب تاریخ کے سنہری لمحات میں شمار کی جائے گی، جہاں اہلِ ایمان نے قرآنِ کریم کی عظمت، حفظِ قرآن کی برکتوں اور اس کی نورانیت کا عملی مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر محمد عطیف کو خصوصی انعامات اور دعاؤں سے نوازا گیا، جبکہ ان کے اساتذہ، والدین اور دارالعلوم کے منتظمین کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات دیے گئے۔
محمد عطیف کی اس عظیم کامیابی نے یہ ثابت کر دیا کہ جب لگن سچی ہو، ارادے مضبوط ہوں، اور دینی ماحول میسر ہو، تو اللہ تعالیٰ کی مدد بھی شاملِ حال ہو جاتی ہے۔ یہ تقریب قرآن کی روشنی میں زندگی گزارنے اور دینی علوم کو فروغ دینے کا عظیم پیغام دے کر اختتام پذیر ہوئی۔
مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا-
اللّٰہ تعالیٰ محمد عطیف کو ہمیشہ دین کا خادم بنائے اور ان کے والدین، اساتذہ اور معاونین کو دنیا و آخرت میں اس کا بہترین اجر عطا فرمائے، آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر