اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، حماس کا 182 قیدیوں کی رہائی کا دعویٰ

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی: تین یرغمالی اسرائیل پہنچے، حماس کا 182 قیدیوں کی رہائی کا دعویٰ
رائٹرز کے مطابق، فرانسیسی اسرائیلی دوہری شہریت کے حامل آفر کولڈران اور یاردن بیباس کو خان یونس میں ایک تقریب کے دوران ریڈ کراس کے حکام کے حوالے کیا گیا، جب کہ غزہ سٹی میں ایک علیحدہ تقریب میں اسرائیلی امیریکن کیتھ سیگل کو بھی ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔ تینوں یرغمالی اسرائیل پہنچ چکے ہیں، جس پر ان کے اہلِ خانہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے 182 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان 19 جنوری کو جنگ بندی معاہدے کے بعد سے 18 یرغمالی، جن میں پانچ تھائی یرغمالی بھی شامل ہیں، رہا ہو چکے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت تقریباً 400 فلسطینی قیدی بھی اسرائیلی جیلوں سے آزاد ہو چکے ہیں۔