درسِ قرآن و حدیث

قرآن مجید پڑھنے کے فضائل

مفتی امجد علی اعظمی

قرآن مجید پڑھنے اور پڑھانے کے بہت فضائل ہیں، اجمالی طور ہر اتنا سمجھ لینا کافی ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اس پر اسلام اور احکام اسلام کا مدار ہے، اس کی تلاوت کرنا اس میں تدبر آدمی کو خدا تک پہنچاتا ہے اس موقع پر اس کے متعلق چند حدیثیں ذکر کی جاتی ہیں:

حدیث: صحیح بخاری میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھنے اور سکھائے۔

حدیث: صحیح مسلم میں عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔

حدیث :صحیح مسلم میں عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مردی کہ رسول  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم میں کوئی شخص اس کو پسند کرتا ہے کہ بُطحان یا عَقیق میں صبح کو جائے اور وہاں سے دو اونٹنیاں کو ہان والی لائے اس طرح کر گناہ اور قطع رحم نہ ہو، یعنی جائز طور پر ہم نے عرض کی کہ یہ بات ہم سب کو پسند ہے فرمایا پھر کیوں نہیں صبح کو مسجد میں جا کر کتاب اللہ کی دو آیتوں کو سیکھتے کہ یہ دو اونٹنیوں سے بہتر ہیں اور تین تین سے بہتر اور چار چارسے بہتر و على هذا القياس۔

حدیث: صحیح بخاری مسلم میں ابو موسی اَشعری رضی اللہ تعالیٰ سے مری کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا جو مومن قرآن پڑھتا ہے اُس کی مثال تُریخ کی سی ہے کہ خوشبوبھی اچھی ہے اور مزہ بھی اچھا ہے اور جو مومن قرآن نہیں پڑھتا وہ کھجور کی مثل ہے کہ اس میں خوشبو نہیں مگر مزہ شیریں ہے اور جو منافق قرآن نہیں پڑھتا ہے وہ اندرائن کی مثل ہے کہ اُس میں خوشبو بھی نہیں اور مزہ کڑوا ہے اور جو منافق قرآن پڑھتا ہے وہ پھول کی مثل ہے کہ اس میں خوشبو ہے مگر مزہ کڑوا۔

حدیث: صحیح مسلم میں حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی اس کتاب سے بہت لوگوں کو بلند کرتا ہے اور بہتوں کو پست کرتا ہے۔ یعنی جو اس پر ایمان لاتے اور عمل کرتے ہیں اُن کے لیے بلندی ہے اور دوسروں کے لیے پستی ہے ۔

حدیث :صحیح بخاری و مسلم میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا جو قرآن پڑھنے میں ماہر ہے وہ کراماًکا تبِین کے ساتھ ہے اور جو شخص رُک رُک کر قرآن پڑھتا ہے اور وہ اس پر شاق ہے یعنی اس کی زبان آسانی سے نہیں چلتی تکلیف کے ساتھ ادا کرتا ہے اُس کے لیے دو اجر ہیں۔

حدیث : شرح ستہ میں عبد الرحمن بن عوفت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی کہ کہیں صلی اللہ تعالیٰ علیہ سلم نے فرمایا تین چیزیں قیامت کے دن عرش کے نیچے ہوں گی ایک قرآن کہ یہ بندوں کے لیے جھگڑا کرے گا اس کے لیے ظاہر و باطن ہے اور(2) امانت ہے اور ( 3)رشتہ پکارے گا کہ جس نے مجھے بلایا اسے اللہ ملائے گا اور جس نے مجھے کاٹا اللہ اسے کاٹے گا۔

قرآن مجید اور کتابوں کے آداب

مسئلہ: قرآن مجید پر سونے چاندی کا پانی چڑھانا جائز ہے کہ اس سے نظر عوام میں عظمت پیدا ہوتی ہے۔ اس میں اِعراب و نقطے لگانا بھی مستحن ہے کیوں کہ اگر ایسا نہ کیا جائے تو اکثر لوگ اسے صحیح نہ پڑھ سکیں گے۔ اسی طرح آیت سجدہ پر سجدہ لکھنا اور وقف کی علامتیں لکھنا اور رکوع کی علامت لکھنا اور تعثیر یعنی دس دس آیتوں پر نشان لگانا جائز ہے۔ اسی طرح سورتوں کے نام لکھنا اور یہ لکھنا کہ اس میں اتنی آیتیں ہیں یہ بھی جائز ہے۔(درمختار ردالمختار)

اس زمانہ میں قرآن مجید کے تراجم بھی چھاپنے کا رواج ہے اگر ترجمہ صحیح ہو تو قرآن مجید کے ساتھ طبع کرنے میں حرج نہیں ۔اس لیے کہ اس سے آیت کا ترجمہ جاننے میں سہولت ہوتی ہے مگر تنہا ترجمہ طبع نہ کیا جائے۔

مسئلہ: تاریخ کے اوراق قرآن مجید کی جلد یا تفسیر و فقہ کی کتابوں پر بطور غلاف چڑھانا جائز  ہے (در مختار)

مسئلہ قرآن مجید کی کتابت نہایت خوش خط اور واضح حرفوں میں کی جائے۔ کا غذبھی بہت اچھا، روشنائی بھی خوب اچھی ہو کہ دیکھنے والے کو بھلا معلوم ہو اور مختار رد المحتار)

 بعض اہل مطالع۔ نہایت معمولی کاغذ پر بہت خراب کتابت وروشنائی سے چھپواتے ہیں یہ ہر گز نہ ہونا چاہیے۔

مسئلہ :قرآن مجید کا حجم چھوٹا کرنا مکروہ ہے مثلاًآج کل بعض اہل مطابع نے  تعویزی قرآن مجیدچھپوائے ہیں جن کا قلم اتنا باریک ہے کہ پڑھنے میں بھی نہیں آتا بلکہ حمائل بھی نہ چھپوائی جائے کہ اس کا حجم بھی بہت کم ہے۔(درمختار)

(بہار شریعت کا سولہواں حصہ’’اسلامی اخلاق و آداب‘‘سے)

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

درسِ قرآن و حدیث

قرآن کی اہمیت

احمد رضا قرآن پوری انسانیت کی ہدایت کے لیے خدانے اپنے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل
درسِ قرآن و حدیث

قرآن مجید کے متعلق غیر مسلم خواتین کی انگلش میں لکھی جانے والی کتب

پروفیسر خورشید احمد سعیدی، اسلام آباد دنیا بھر میں قرآن مجید پر مختلف زاویوں سے تحقیق اور مطالعہ کرنے والوں