خبرنامہ

اسلام پور اردو اکاڈمی شاخ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں

اسی عمارت میں ایک سیکشن اردو اکاڈمی کا ہے

مغربی بنگال کی وزیر اعلی محترمہ ممتا بنرجی نے اردو کے فروغ کے لیے مغربی بنگال میں اردو اکاڈمی کی دو شاخیں قائم کیں۔ اسلام پور اور آسنسول۔ یہ سینٹرز ان علاقوں میں اردو آبادی کو سامنے رکھتے ہوئے بنائے گئے تھے۔ کلکتہ کے باہر کے دونوں سنٹر میں سے اسلام پور کی اکاڈمی کی عالی شان عمارت بھی بن گئی، لیکن اس کی کارکردگی صفر کے برابر رہی۔ اکاڈمی کے عالی شان کمرے دھول پھانک رہے ہیں۔ حکومت کے کروڑوں روپیوں کی بدحالی دیکھ کر خون کے آنسو رونے کا من کرتا ہے۔

ابھی 17 تا 26 جنوری تک کلکتہ میں اردو کتاب میلے کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں اکاڈمی کے ایک اہم ذمہ دار جناب ڈاکٹر دبیر احمد، صدر شعبۂ اردو مولانا آزاد کالج نے بتایا کہ اردو اکاڈمی کی دو اور شاخیں ہیں۔ اسلام پور اور آسنسول۔ انہوں نے بتایا کہ آسنسول کے سنٹر میں بھی کتاب میلہ اور دیگر پروگرام ہوں گے جو یہاں ہورہے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی اسلام پور اردو اکاڈمی کو بھول گئے۔ کیا یہاں کی اردو آبادی اردو کتاب میلہ یا اردو ڈراما فیسٹیول کی مستحق نہیں ہے؟ اس سے پہلے بھی جب کوچنگ کلاسز کا اعلان شائع ہوا تھا تو اسلام پور اردو اکاڈمی کو نظر انداز کر دیا گیا تھا۔
محترم دبیر صاحب کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسلام پور میں اسکول اور کالج کی سطح پر اردو پڑھنے والے بچوں کی تعداد ریاست کے دوسرے علاقوں سے کہیں زیادہ ہے۔

اس سے پہلے یہاں پر اردو پروگرام کے نام پر جو بھی مشاعرے یا سیمینار منعقد کئے گئے ان میں زیادہ تر کولکتہ والوں کی آمدورفت کی سہولت کو سامنے رکھتے ہوئے غیر اردو آبادی والے علاقوں میں رکھا گیا۔ تاکہ کولکتہ والے فلائٹ سے اتریں، اسٹیج پر چڑھیں پھر وہیں سے واپسی کی فلائٹ لے لیں۔

اسلام پور کی اردو آبادی، اکاڈمی کے ذمے داران کے اس سوتیلے سلوک کی شکایت، حکومت تک کیوں نہیں پہنچاتی؟ کہ ان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے حکومت کی ساری کوششیں رائیگاں جارہی ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر