خبرنامہ

محمد حسنین عطاری کی حفظِ قرآن کی شاندار تکمیل

اعظم گڑھ (پریس ریلیز)

دینی تعلیم کی روشنی پھیلانے میں سرگرم مدرسۃ المدینہ فیضانِ صدیقِ اکبر، محلہ غلامی پورہ، اعظم گڑھ نے ایک اور عظیم وکمسن حافظِ قرآن کو جنم دیا ہے۔ محمد حسنین عطاری بن مولانا منشریف نظامی نے صرف 10 ماہ اور 17 دن میں مکمل قرآنِ کریم حفظ کرکے ایک شاندار مثال قائم کردی۔ ان کی غیرمعمولی کارکردگی پورے بریلی ریجن کے لیے باعثِ فخر ہے۔اس موقع پر مدرسے کے اراکین وانتظامیہ نے محمد حسنین عطاری کو مبارکباد پیش کیا۔ مدرسے کے ناظم حضرت مولانا اقبال حسین صاحب مصباحی نے انہیں خصوصی دعاؤں سے نوازا اور اس شاندار کامیابی کو مدرسے کی محنت، والدین کی دعاؤں اور محمد حسنین کی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا۔
عزیزم حافظ محمد حسنین عطاری کے استاذِ گرامی حضرت حافظ وقاری ہشام الدین صاحب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا:
“یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل اور محمد حسنین کی محنت ہے کہ انہوں نے اتنی قلیل مدت میں مکمل قرآنِ کریم حفظ کرلیا۔ وہ ہمیشہ کلاس میں محنتی اور شوقین رہے، اور قرآن سے ان کی محبت ان کے ہر عمل سے جھلکتی تھی۔ ان کی کامیابی دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے۔”
محمد حسنین کے والد محترم مولانا محمد منشریف نظامی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
“یہ میرے بیٹے کے لیے ایک بڑی سعادت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے حفظِ قرآن کی دولت سے نوازا۔ یہ کامیابی ہمارے خاندان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ محمد حسنین کو دین و دنیا میں مزید ترقی عطا فرمائے اور اسے قرآن کی برکتوں سے نوازے۔”
دعوتِ اسلامی جو دنیا بھر میں قرآن و سنت کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے، اس کے ارکان بالخصوص ڈسٹرکٹ نگران جناب کوثر عطاری صاحب ،مولانا‌عارف علیمی صاحب مولانا ابصار اشرفی صاحب قاری محمد اصغر صاحب، التمش قادری صاحب ،جناب اسرائیل سر ہمیشہ کی طرح اس عظیم کامیابی پر خوش ہیں۔ مدرسۃ المدینہ کے اساتذہ نے اس بات پر زور دیا کہ دعوتِ اسلامی کے تعلیمی نظام کی برکت سے ہر سال ہزاروں بچے حفظِ قرآن مکمل کر رہے ہیں اور دین کی خدمت کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔
الحمدللہ دعوت اسلامی کا یہ خاصہ ہے کہ اس کے مدارس میں عمدہ ڈسپلن اور پابندی اوقات کے سبب طلبہ جلد حافظ قرآن بن جاتے ہیں دعوت اسلامی کے مدارس میں جہاں عمدہ تعلیم دی جاتی ہے وہیں تربیت کا بھی اعلیٰ نظام ہے،طلبہ کو فرائض وواجبات کے ساتھ نوافل کا بھی پابند بنایا جاتاہے، طلبہ تہجد واشراق وچاشت،صلاۃ الاوابین اور صلاۃ التوبہ کے پابند ہوتے ہیں، مدارس المدینہ میں طلبہ کو باعمل حافظ قرآن بنانے کے ساتھ ساتھ ماڈرن ایجوکیشن کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔

مدرسے کے پرنسپل حضرت مولانا اقبال حسین مصباحی نے اپنے تمام طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا:
“حفظِ قرآن ایک بہت بڑی سعادت ہے، لیکن اسے یاد رکھنا اور اس پر عمل کرنا اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔ تمام طلبہ کو چاہیے کہ وہ قرآن کو صرف زبانی حفظ نہ کریں بلکہ اس کے احکامات پر بھی عمل کریں اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔”
حسنین عطاری کی اس کارنامے پر مدرسے کے تمام ذمہ داران،اساتذہ، طلبہ اور والدین خوش ہیں اور حسنین عطاری کو دعاؤں سے نواز رہے ہیں۔
مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا-
اللہ تعالیٰ محمد حسنین عطاری کو ہمیشہ قرآن کی روشنی میں زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں دین و دنیا میں کامیاب کرے۔ آمین!

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر