روزنِ تاریخ

خطہ پنڈوہ کی روحانی و عرفانی عظمت

دانش علائی سلی گوڑوی

فاضل مخدوم اشرف مشن
استاد : مدرسہ جلالیہ اسلامیہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ دیوتالہ مالدہ بنگال

پنڈوہ شریف (مالدہ، بنگال) کی روحانی و عرفانی، سیاسی و سماجی، تاریخی و تہذیبی، علمی و ثقافتی حیثیت اپنی جگہ مسلم ہے. یہ علاقہ کئی اعتبار سے منفرد المثال اور مرکزی شان رکھتا ہے بلکہ یہ علاقہ بر صغیر کے ان متبرک مقامات میں سے ایک ہے جو صدیوں تک نہ صرف بے شمار صوفیائے اسلام کے مساکن رہے ہیں بلکہ جہاں سے ارشاد و تبلیغ کا عظیم فریضہ بھی انجام دیا جاتا رہا ہے, جس سے کثیر تعداد میں گم گشتگان راہ کو صراط مستقیم کی دولت نصیب ہوتی رہی. ان میں سے کچھ تو وہ ہیں جو پہلے بادشاہ وقت تھے لیکن اس سرزمین سے روحانی تعلقات بحال ہونے کے بعد درویش کامل، داعی اعظم اور مبلغ اسلام بن گئے.

مخدوم جلال الدين تبریزی سہروردی ، شیخ احمد ابن یحی دمشقی سہروردی، سید فیروز شاہ سہروردی، خواجہ اخی سراج الدین عثمان آئینہ ہند چشتی نظامی ، شیخ حمید الدین ناگوری ثم پنڈوی ، مخدوم العالم علاء الحق پنڈوی چشتی، غوث العالم مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی ، قطب بنگالہ نور قطب عالم پنڈوی، حضرت حافظ زاہد بندگی پنڈوی ، مخدوم حسام الدین مانک پوری، حضرت فرید الدین طویلہ بخش ، علیھم الرحمہ ، یہ وہ نوادر روزگار شخصیات اور اولیائے کرام ہیں جن کے قدوم میمنت لزوم نے نہ صرف اس سرزمین کفرستان کو مبارک و مسعود بنایا بلکہ اسے مرکز تصوف و مرکز علم و عرفان ہونے کا شرف بھی دلایا.

سلاطین بنگالہ اور ان کے ادوار حکومت میں بھی اس سرزمین پنڈوہ کو خاص اہمیت حاصل رہی ہے بلکہ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ پورے بنگال بشمول بہار پر اسی خطہ پنڈوہ سے حکومتی امور کا نفاذ عمل میں آتا تھا ، یہی وجہ ہے کہ مختلف ادوار حکومت میں اس کے ناموں میں بھی مختلف تبدیلیاں آتی رہیں اور آج بھی حضرت پنڈوہ، فیروز آباد، اور جنت آباد جیسے اعزازی نام تاریخ کے صفحات میں درج ہیں. نیز یہاں کی دیدہ زیب تاریخی عمارتیں خصوصاً سونا مسجد، آدینہ مسجد، ایک لاکھ مقبرہ، سلامی دروازہ، وغیرہ آج تک اپنی عظمت رفتہ کی گواہی دے رہی ہیں.

رب العالمین ہمیں اولیا و صوفیا کے نقوش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور بزرگان پنڈوہ کے فیوض و برکات ہمیں عنایت فرمائے. آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

روزنِ تاریخ

مدرسہ عالیہ قادریہ بدایوں : برصغیر کا نہایت قدیم اور تاریخی تعلیم گاہ

ڈاکٹرارشاد عالم نعمانیاستاذمدرسہ شمس العلوم گھنٹہ گھر بدایوں ’مدرسہ عالیہ قادریہبدایوں‘ اسلامی علوم وفنون کی ترویج واشاعت کے لیے قائم
روزنِ تاریخ

ہندوستان کی تحریک آزادی کے مختلف مراحل اور آر ایس ایس

محمد شہباز عالم مصباحی اس بار ہم 79واں جشن آزادی منارہے ہیں۔ہمارے ملک ہندوستان کو ایک طویل جد وجہد کے