مشہور اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملہ

ممبیٔ
ممبئی ۔رات 2بجے سیف علی خان کے گھر میں نامعلوم افراد داخل ہوئے۔ سیف نے انھیں روکنے کی کوشش کی تو چور ہاتھاپائی پر اتر آئے اور اسی دوران سیف پر6 بار تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا ۔انھیں لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حملہ کس قدر خطرناک تھا اس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ ڈھائے گھنٹے تک سرجری چلتی رہی۔