خبرنامہ

اسلام پور کرشی منڈی میں دھاندلی: حقائق، جدوجہد اور انصاف کی امید

(بنگال) میں توصیف رضا ہوں، آپ سب کا خیر خواہ اور ہمدرد۔ کچھ دن پہلے میں نے اسلام پور کرشی منڈی میں ہونے والی دھاندلی کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ تفصیل یہ ہے کہ کرشی منڈی میں دھان کی خریداری کے لیے حکومت نے یومیہ 2400 کوئنٹل دھان خریدنے کا حکم دیا ہے، اور سرکاری نرخ 2320 روپے فی کوئنٹل مقرر ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ خریدار ہر کوئنٹل میں 5 کلو اضافی دھان لیتے ہیں، یعنی 100 کلو کے بجائے 105 کلو۔ اس اضافی 5 کلو کی قیمت، جو 116 روپے بنتی ہے، دلال خود رکھ لیتے ہیں۔

اگر ہم اوسطاً یہ مانیں کہ روزانہ 2000 کوئنٹل دھان خریدا جاتا ہے تو غریب کسانوں کا نقصان یوں ہوتا ہے:
116 × 2000 = 232,000 روپے یومیہ
232,000 × 6 دن = 1,392,000 روپے (چھ دن میں)
24 دن میں = 5,568,000 روپے ماہانہ

سوال یہ ہے کہ کیا ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ “کرشی منڈی میں کھلے عام دھاندلی کرو”؟

جب میں نے یہ مسئلہ عوام کے سامنے لایا تو دھاندلی میں ملوث دلال میرے خلاف ہو گئے اور مجھے دھمکیاں دینے لگے۔ یہاں تک کہ خریداری افسر (PO)، Tonmay Saha نے میرے خلاف جھوٹا کیس کر دیا، جو بعد میں واپس لے لیا گیا۔ تازہ پیش رفت یہ ہے کہ اسلام پور ایس پی آفس کے District Enforcement Branch کے انچارج، اتّم شرما نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میرے پاس جو بھی ثبوت ہیں، وہ انہیں مہیا کروں۔ آج میں تمام دستاویزات لے کر ان کے پاس گیا اور انہیں دکھایا۔ انہوں نے پوچھا کہ یہ دستاویزات مجھے کہاں سے ملیں، تو میں نے بتایا کہ میں ایک عام آدمی ہوں، کسانوں اور غریبوں کے ساتھ کھڑا ہوں، اور یہ دستاویزات انہوں نے مجھے اس لیے دی ہیں تاکہ ان پر ہونے والا ظلم ختم ہو اور میں ان کے حق میں آواز اٹھا سکوں۔

خوشی کی بات یہ ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات اب کولکاتا سے آکر فوڈ اینڈ سپلائی ڈائریکٹر خود کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ عوام کو انصاف ملے گا، دلال جیل جائیں گے، اور کرشی منڈی میں جاری یہ دھاندلی ختم ہوگی

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر