خبرنامہ

دہلی میں احتجاج کی گونج، 57 میٹرو اسٹیشن اور28ٹرینیں بند

نئی دہلی: کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے مجوزہ احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ ہفتہ، 10 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کی اپیل کے بعد پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 23 ہزار سے زائد اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔دہلی پولیس نے واضح کیا ہے کہ سی جے پی کو جنتر منتر پر احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی۔ پولیس کے مطابق نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں بھارتیہ نیائے سرکشا سنہیتا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 163 نافذ کی گئی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ یا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
احتجاج کی اجازت کیوں نہیں ملی؟
سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے 10 اکتوبر کو جنتر منتر پر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی کی جانب سے عوام سے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی تھی۔نئی دہلی کی جوائنٹ کمشنر پولیس نوپور پرساد کے مطابق پارٹی کے نمائندے سورَو داس نے 7 اکتوبر کو احتجاج کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقررہ ضابطوں کے تحت احتجاج سے کم از کم 10 دن قبل اطلاع دینا ضروری ہے۔ مزید یہ کہ ماضی میں پارٹی کی جانب سے احتجاج کے دوران طے شدہ شرائط پر عمل نہ کیے جانے اور موجودہ سکیورٹی خدشات کے باعث اجازت نہیں دی گئی۔
ٹرینوں اور میٹرو خدمات پر اثر
احتجاج کے پیش نظر ریلوے نے اب تک 28 ٹرینیں منسوخ کرنے کی اطلاع دی ہے۔ ان میں مگدھ ایکسپریس، تیجس راجدھانی ایکسپریس، سمپورن کرانتی ایکسپریس، امرت بھارت ایکسپریس، پریاگ راج ایکسپریس اور یوپی سمپرک کرانتی ایکسپریس شامل ہیں۔
اطلاع کے مطابق 9 اکتوبر کو دوپہر دو بجے کے بعد روانہ ہونے والی اور 10 اکتوبر کی صبح چار بجے سے دوپہر دو بجے کے درمیان نئی دہلی یا حضرت نظام الدین پہنچنے والی بعض ٹرینیں منسوخ رہیں گی۔دہلی پولیس نے 57 میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے بند رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔ یہ پابندی 9 اکتوبر کی رات نو بجے سے نافذ ہونے کی اطلاع ہے۔ متاثرہ اسٹیشنوں میں راجیو چوک، نئی دہلی، مرکزی سیکریٹریٹ، کشمیری گیٹ، آئی ٹی او اور خان مارکیٹ شامل ہیں۔
شراب کی دکانیں بھی بند
دہلی حکومت کے محکمہ آبکاری نے 9 اور 10 اکتوبر کو شراب کی دکانیں بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن برقرار رکھیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے گریز کریں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر