خبرنامہ

سی جے پی کا چیف الیکشن کمشنر پرحملہ، استعفے کے لیے 48 گھنٹے

نئی دہلی: کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھجیت دیپکے نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ان سے فوری طور پر عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دیپکے نے انتخابی عمل اور ووٹرز کے حقوق سے متعلق کئی سنگین سوالات اٹھائے۔ابھجیت دیپکے نے الزام عائد کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد انتخابی عمل میں ایسے فیصلے سامنے آ رہے ہیں جن سے یہ طے ہونے کی صورت پیدا ہو رہی ہے کہ کون ووٹ ڈال سکتا ہے اور کون نہیں۔ ان کے مطابق جمہوریت کا بنیادی تصور یہ ہے کہ عوام اپنے نمائندوں اور حکومت کا انتخاب خود کریں، لیکن اگر ووٹ دینے کے حق سے متعلق فیصلے عوام کے بجائے کسی اور سطح پر ہونے لگیں تو جمہوری نظام کی بنیادی روح متاثر ہوتی ہے۔
سی جے پی کے بانی نے گیانیش کمار کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے ان پر جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی لگایا۔ لیکن یہ تمام الزامات ابھجیت دیپکے کے بیان پر مبنی ہیں۔دیپکے نے چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر مقررہ مدت کے اندر استعفیٰ نہیں دیا گیا تو ان کی جماعت ملک گیر احتجاج شروع کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی تکمیل تک احتجاجی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس میں سی جے پی کے سورو داس نے بھی چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے گیانیش کمار کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس کے علاوہ سورو داس نے آنے والے انتخابات کو روکنے، اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے عمل کو عارضی طور پر منجمد کرنے اور جنوری 2025 کے ووٹر رول کو بنیاد بنانے جیسے مطالبات پیش کیے۔سورو داس نے انتخابی کمشنروں کی تقرری سے متعلق 2023 میں بنائے گئے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ سی جے پی نے انتخابی عمل، ووٹر فہرستوں اور کمیشن کے کردار سے متعلق اپنے اعتراضات کو عوام کے سامنے رکھنے اور ان مطالبات کے لیے آئندہ ملک گیر احتجاج کا اشارہ دیا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر