خبرنامہ

ترکیہ کے مشہور ریزورٹ  گرینڈ کارٹل ہوٹل کے ریستوران میں آگ لگنے سے 66 افراد ہلاک، 51 زخمی

ترکیہ

ترکیہ کے علی یرلیکایا نے تصدیق کی ہے کہ ترکیہ کے صوبہ بولو میں واقع ایک مشہور ریزورٹ ہوٹل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک اور 51 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ منگل کی صبح تقریباً 3:30 بجے پیش آیا جب گرینڈ کارٹل ہوٹل کے 12 منزلہ عمارت کے ریستوران میں آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ کے لگنے کی وجہ کا تعین ابھی باقی ہے۔ گورنر عبدالعزیز آیدین نے انادولو نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے دو افراد عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ متاثرین میں سے کچھ افراد نے ہوٹل کی عمارت سے نیچے اترنے کے لیے چادروں اور کمبلوں کا سہارا بھی لیا۔

پولیس نے ہوٹل کے مالک سمیت چار افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے تاکہ آگ کے لگنے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔ حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر