خبرنامہ

مہاکمبھ بھگدڑ میں 30 افراد ہلاک 60 زخمی

اتر پردیش کے شہر پریاگ راج میں ہونے والے مہاکمبھ میلے کے دوران بھگدڑ میں اب تک کی خبروں کے مطابق 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی  ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لاکھوں کی تعداد میں لوگ گنگا میں اسنان  کے لیے آ رہے تھے۔ میلہ انتظامیہ نے حادثے کے 16 گھنٹے بعد اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس میں زخمیوں کی تعداد میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

اس سانحہ کا ذکر کرتے ہوئے سی ایم یوگی کی آنکھیں نم ہو گئیں، اور انھوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت افسوس ناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ہم اس حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ ہیں، اور ہم ان کے دکھ میں شریک ہیں‘‘۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے میں جان گنوانے والے ہر فرد کے خاندان کو ریاستی حکومت کی طرف سے 25-25 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس حادثے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے گا، جو اپنی رپورٹ ایک مقررہ وقت میں حکومت کو پیش کرے گا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر