ایران سے 292 بھارتی شہری بحفاظت دہلی پہنچ گئے

ایران سے 292 بھارتی شہریوں کو لے کر ایک پرواز 24 جون کو دہلی پہنچی، اور ‘آپریشن سندھو’ کے تحت اب تک 2295 افراد بحفاظت وطن لوٹ چکے ہیں۔
نئی دہلی، 24 جون: بھارت نے ایران میں پھنسے اپنے شہریوں کو بحفاظت وطن واپس لانے کے سلسلے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک خصوصی پرواز کے ذریعے 292 بھارتی باشندے دہلی پہنچے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے ایکس پر پیغام جاری کیا۔ اُن کا کہنا تھا:
"24 جون کو ایران سے 292 بھارتی باشندے بحفاظت دہلی پہنچے۔ اس کے ساتھ ہی ‘آپریشن سندھو’ کے تحت ایران سے اب تک 2295 بھارتی شہری وطن واپس آ چکے ہیں۔”واضح رہے کہ ایران اور خطے کی موجودہ کشیدہ صورت حال کے پیش نظر بھارت نے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے "آپریشن سندھو” کے نام سے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے، جس کے تحت مرحلہ وار شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔