خبرنامہ

سہلاؤشریف میں 157واں عرسِ بخاری و سالانہ جلسۂ دستارِ فضیلت 9 فروری کو

عرسِ بخاری و جلسۂ دستارِ فضیلت کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم مشاورتی اجلاس، علاقائی معززین اور عرس کمیٹی کی بھرپور شرکت

حسبِ روایت سابقہ امسال بھی راجستھان کی عظیم وممتازاور علاقہ تھار کی مرکزی دینی درسگاہ “دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ سہلاؤ شریف” میں سالانہ جلسۂ دستاربندی اور قطبِ تھار حضرت پیر سید حاجی عالی شاہ بخاری علیہ الرحمہ کا 157واں، حضرت پیر سید علاؤ الدین شاہ بخاری علیہ الرحمہ کا 53واں اور بانیٔ ادارہ مخدومِ زماں حضرت پیر سید کبیر احمد شاہ بخاری علیہ الرحمہ کا گیارہواں عرس بخاری انتہائی عقیدت و احترام اور شان وشوکت کے ساتھ 10 شعبان المعظم 1446ھ مطابق 9 فروری 2025 بروز اتوار (دوشنبہ کی شب) شرعی مراسم کی پاسداری کرتے ہوئے منعقد ہوگا۔

عرسِ بخاری و جلسۂ دستارِ فضیلت کی تیاریوں اور بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 2 فروری 2025 کو دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ سہلاؤشریف کے جدید دارالاقامہ بلڈنگ کے سامنے ایک عظیم الشان مجلسِ مشاورت منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں علاقے کے معززین، ذمہ داران اور عرس کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی اور مختلف انتظامی امور کو سنبھالنے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد دارالعلوم کے ایک خوش گلو طالب علم نے نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت شریف کا نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد دارالعلوم کے مہتمم و شیخ الحدیث اور خانقاہِ عالیہ بخاریہ کے صاحبِ سجادہ، نورالعلماء پیر طریقت حضرت علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی نے اپنے صدارتی خطاب میں اس مجلسِ مشاورت کے اغراض و مقاصد کو واضح کرتے ہوئے عرسِ بخاری و جلسۂ دستارِ فضیلت کے انتظامات کو پہلے سے بھی بہتر بنانے کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کروائی۔ آپ نے حاضرین کو روایتی شان و شوکت کے ساتھ اس مبارک تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن خدمت انجام دینے کی تلقین فرمائی، جسے تمام شرکاء نے بسر و چشم قبول کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

عرس کمیٹی اور علاقائی ذمے داران نے اجتماعی طور پر عہد کیا کہ اس روحانی اجتماع کو حسبِ سابق عظیم الشان طریقے سے منعقد کیا جائے گا اور تمام شرعی و روحانی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بہترین انتظام و انصرام یقینی بنایا جائے گا۔

آخر میں حضرت قبلہ پیر صاحب نے دعائیہ کلمات ارشاد فرمائے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ یہ بابرکت اجتماع خیر و برکت اور کامیابی کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچے۔ دعا کے ساتھ ہی یہ مجلسِ مشاورت بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئی۔
رپورٹ:محمدشمیم احمدنوری مصباحی

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر