خبرنامہ

ایک سو ستاون واں عرس بخاری و سالانہ جلسہ دستار فضیلت آج

خصوصی خطاب غازی ملت علامہ سید محمد ہاشمی میاں جیلانی اشرفی کریں گے

حسب سابق امسال قطب تھار حضرت پیر سید حاجی عالی شاہ بخاری علیہ الرحمہ کا 157 واں،حضرت پیر سید علاؤالدین شاہ بخاری کا 53واں اور بانی ادارہ حضرت پیر سید کبیراحمد شاہ بخاری علیہ الرحمہ کا 11واں عرس بخاری نیز دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت آج 10 شعبان المعظم 1446ھ مطابق 9 فروری 2025 عیسوی کو پیر طریقت، رہبرراہ شریعت نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سیدنوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی کی قیادت اور دارالعلوم کے اساتذہ وارکان نیز محبان جہانیاں کمیٹی ،قادری کمیٹی، غلامان بخاری کمیٹی علاقہ تھارکی نگرانی میں انتہائی شان وشوکت اور عقیدت و محبت کے ساتھ شرعی مراسم کی رعایت کے ساتھ منعقد ہوگا-
پروگرام کی تفصیلات کچھ یوں ہیں-بعدنمازفجر:اجتماعی قرآن خوانی، بعدنماز ظہر:ختم بخاری شریف(بزبان فیض ترجمان:جانشین مفتی اعظم راجستھان،نازش علم وفن، شیر راجستھان حضرت علامہ الحاج مفتی شیر محمد خان صاحب رضوی مدظلہ شیخ الحدیث: دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور) بعدنمازعصر:چادرپوشی وگل پاشی(درگاہ شریف) بعدنمازمغرب:دارالعلوم و شاخہائے دارالعلوم کے طلبہ کا پروگرام، بعدنمازعشاء:علمائے کرام و مشائخ ذوی الاحترام کے خطابات و تاثرات، بعدہ رسم دستاربندی وصلوة سلام ودعا پر اختتام –
واضح رہے کہ اس عرس بخاری و سالانہ جلسہ دستار فضیلت کی تقریبات میں ملک وملت کی نامور واہم ترین شخصیات بالخصوص غازی ملت حضرت علامہ سید محمد ہاشمی میاں اشرفی الجیلانی مدظلہ العالی سجادہ نشین آستانہ حضور محدث اعظم ہند کچھوچھہ مقدسہ نیز راجستھان گجرات کے بہت سے اکابر علمائے کرام، مشائخ ذوی الاحترام وسادات عظام نیز دانشوران قوم وملت کی خصوصی شرکت ہوگی-
خانقاہ عالیہ بخاریہ سہلاؤشریف کے صاحب سجادہ نورالعلماء پیرطریقت حضرت علامہ الحاج سیدنوراللہ شاہ بخاری اور دارالعلوم انوارمصطفیٰ کے جملہ اساتذہ و ارکان نے اس دینی وعلمی پروگرام میں عوام اہلسنت سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے-
رپورٹ:محمدشمیم احمدنوری مصباحی
خادم:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر(راجستھان)

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر