13 سالہ طالب علم محمد سفیان نے سنایا ایک نشست میں مکمل قرآن

بھیلواڑہ(پریس ریلیز) راجستھان
کے شہر بھیلواڑہ میں واقع مرکزی دارالعلوم سلطان الہند و رضا بھیلواڑہ کے شعبٸہ حفظ کے ایک کم سن و ہونہار طالب علم حافظ محمد سفیان بن خادم حسین ساکن بھوانی نگر، بھیلواڑہ، راجستھان نے دارالعلوم کے سربراہ اعلیٰ حضور قاٸد محترم حضرت علامہ حفیظ الرحمٰن صاحب قبلہ و حضرت علامہ قاری شکیل احمد نوری صاحب کی سرپرستی، دارالعلوم کے صدرالمدرسین حضرت علامہ ومولانا کلیم اللہ صاحب نظامی کی صدارت اور اپنے استاذ خاص حضرت حافظ اختر رضا شیرانی کی نگرانی اور دارالعلوم کے دیگر اساتذہ و طلبہ کی موجودگی میں ایک نشست میں مکمل قرآن پاک سناکر اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کردیا-
اللہ تعالیٰ عزیزم حافظ محمد سفیان سلمہ کو مزید علوم دینیہ کے تحصیل کی توفیق سعید بخشے-
حافظ محمد سفیان نے صبح چار بجے سے قرآن پاک ایک نشست میں سنانا شروع کیا اور بحمد اللہ دوپہر دو بجے تک پورا قرآن پاک مکمل کردیا ۔
اس موقع پر دارالعلوم میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔
جس میں دارالعلوم کے اساتذہ و طلبہ بالخصوص حضرت مولانا محمد شریف القادری،حضرت مولانا مفتی مزمل صاحب ازہری، حضرت مولانا محمد فیروز صاحب قادری، حضرت مولانا توفیق صاحب،حضرت حافظ شریف صاحب(اساتذۂ ادارہ ھٰذا) نے خوشی کا اظہار کرتے ہوٸے حافظ محمد سفیان کو مبارکباد پیش کی اور ان کے تابناک مستقبل کے لٸے دعاٶں سے نوازا ۔
ازیں قبل سلطان الہند و رضا دارالعلوم کے کٸی اور طلبہ بھی ایک نشست میں مکمل قرآن سنانے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں ۔
جب کہ 19 جنوری 2025ء بروز اتوار کو دو اور طالب علم حافظ محمد فرقان قاضی ساکن:گلزار نگر، بھیلواڑہ و حافظ محمد ارمان ملتانی ساکن: بِگود، بھیلواڑہ نے بھی پورا قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی-
یقیناً قرآن پاک کا حافظ ہونا بہت ہی اعزاز واکرام کی بات ہے کل قیامت کے روز حافظ قرآن اور حافظ قرآن کے والدین کو امتیازی مقام و مرتبہ عطا کیا جاٸے گا اور اعزاز و اکرام سے نوازا جاٸے گا ۔
اس مجلس میں امت مسلمہ کے لٸے دعاٸے خیر اور ملک و ملت کے فلاح و بہبود کی دعا کی گٸی-
مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا