خبرنامہ

پہاڑوں میں بارش کا قہر، کیدارناتھ یاتری جاں بحق

پہاڑی ریاستوں میں مون سون کی بارش اس وقت قیامت ڈھا رہی ہے۔ کئی دنوں سے جاری مسلسل بارش نے مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ یاتریوں کی زندگی بھی مشکل میں ڈال دی ہے۔ تیز بارش کی وجہ سے نہ صرف عام آمدورفت متاثر ہے بلکہ ندیوں کے پانی کی سطح بھی خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔ مٹی کے تودے گرنے اور پتھروں کے کھسکنے کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔سب سے زیادہ اثر مشہور مذہبی مقام کےدارناتھ دھام کی یاترا پر پڑ رہا ہے۔ ہفتہ 16 اگست کی صبح تقریباً دس بجے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب چھوڑی گدھیرے کے قریب اوپر سے پتھر گرنے کی زد میں آ کر ایک یاتری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مرنے والے یاتری کی شناخت 38 سالہ پرمیشور بھیمراؤ کھوال کے طور پر ہوئی، جو مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر سے تعلق رکھتے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پہنچی، لاش کو تحویل میں لیا اور بعد ازاں اسے اسپتال منتقل کردیا۔ اہلِ خانہ کو بھی اس سانحے کی خبر دی جارہی ہے۔
اس حادثے کے بعد پولیس اور ضلع انتظامیہ نے تمام یاتریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ کیدارناتھ راستے پر تعینات فورسز بار بار اعلانات کے ذریعے مسافروں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری خطرہ مول نہ لینے کا مشورہ دے رہی ہیں۔دوسری طرف رُدرا پریاگ ضلع سمیت پورے علاقے میں بھاری بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیشِ نظر انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے جاری بارش کے نتیجے میں الکنندا اور منداکنی ندیوں میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ پولیس نے دریاؤں کے کنارے رہنے والے مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور سخت احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور شہری غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، اور اگر نکلنا ناگزیر ہو تو پہاڑوں پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ کسی بھی وقت پتھروں کے کھسکنے یا زمین دھنسنے کا خدشہ ہے۔یوں بارشوں کا یہ سلسلہ نہ صرف یاترا کو متاثر کر رہا ہے بلکہ مقامی لوگوں کی زندگی کو بھی خطرات میں ڈال رہا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر